Permission to Dream, Chris Gardner Summary
گذشتہ شب chris gardner کی کتابpermission to dream مکمل کی، یہ کتاب جگہ بہ جگہ ذہنی غلامی سے
آزاد ہونے کی بات کرتی ہے۔یہ ایک محبت بھرا مکالمہ ہے، جو وہ اپنی پوتی
Brooks سے کرتے ہیں۔ chris gardnerاپنے ذاتی تجربات اور جدوجہد کے ذریعے یہ پیغام
دیتے ہیں کہ ہر انسان کو خواب دیکھنے کی اجازت ہونی چاہیے، اور اپنے خواب کو حقیقت
میں بدلنے کے لیے حوصلہ، محنت اور خود پر یقین ضروری ہے۔ اس کا ایک اقتباس درج ذیل
ہے:
’’خواب دیکھنا ہر انسان کا حق ہے، مگر ان
خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے ہمیں سب سے پہلے خود کو اجازت دینی ہوتی ہے۔
بدقسمتی سے، ہماری تربیت، معاشرہ یا نظام ہمیں یہ سکھا دیتا ہے کہ جب تک کوئی اور
اجازت نہ دے، ہم آگے نہیں بڑھ سکتے۔ یہی سوچ ہمیں روک دیتی ہے۔ مگر
Gardner ہمیں یاد دلاتا ہے کہ دنیا میں سب سے
بڑی طاقت یہ ہے کہ ہم خود سے کہیں: ’ہاں، میں کر سکتا ہوں‘۔ اپنی زندگی کے فیصلے
دوسروں کے اشاروں پر نہ چھوڑو۔ جو زندگی تم نے اپنے دل میں دیکھی ہے، اس کے لیے کسی
اور کی منظوری کا انتظار نہ کرو۔ خود کو اجازت دو، آگے بڑھو — اور وہ بنو جو تم
بننا چاہتے ہو۔‘‘
مجھےاس کتاب نے بہت سی نئی باتیں سکھائیں،
اور ان میں سے ایک نہایت متاثر کن MindsetتھاAtomic Time
Atomic Time کیا ہے؟
یہ تصور اس وقت کو ظاہر کرتا ہے جہاں
زندگی کے ہر لمحے کو قیمتی سمجھا جاتا ہے اور اسے اپنے خوابوں کے تعاقب میں بھرپور
جوش و جذبے کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔
یہ سوچ انسان کو یاد دلاتی ہے کہ:
• وقت نہایت قیمتی ہے،
• اسے ضائع کرنے کے بجائے سمجھداری سے
استعمال کیا جانا چاہیے،
• خاص طور پر اُس وقت جب زندگی میں چیلنجز
یا ناکامیاں پیش آئیں۔
"Atomic Time" یعنی وہ لمحہ جب انسان بیدار ہو کر فیصلہ کرتا ہے کہ اب مزید تاخیر
نہیں — اب خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے فوری اور مضبوط عمل کی ضرورت ہے۔
Chris Gardner اسے "زندگی
کے فیصلوں والا لمحہ" قرار دیتے ہیں ۔جب سب کچھ رک سا جاتا ہے، اور ہمیں اپنے
مستقبل کے خاکے کو ڈیزائن کرنے کا موقع ملتا ہے۔
ایسا لمحہ ہمیں سکھاتا ہے کہ ماضی کے
منفی تجرباتکو پیچھے چھوڑ کر موجودہ لمحے کو پوری طرح زندگی، اختیار، اور شعور سے
جیا جائے۔
3R’s کا ماڈل
Chris Gardner چیلنجز سے نمٹنے
کے لیے عملی ماڈل فراہم کرتے ہیں، جسے وہ New 3R's کا نام دیتے
ہیں:
1. Rep (Reputation) اپنی ساکھ بنائیں، کیونکہ آپ کا کردار ہی آپ کی اصل پہچان ہے۔
2. Rap (How you present yourself) بات چیت اور اظہار کا طریقہ، جس سے دوسروں پر اثر ڈالا جاتا ہے۔
3. Rolodex (Network of relationships) آپ کے تعلقات، وہ لوگ جن سے آپ سیکھتے اور آگے بڑھتے ہیں۔
Chris Gardner کے الفاظ میں:
"You have permission to dream — now give yourself
permission to live that dream."
اب سوال یہ ہے:
کیا آپ خود کو اپنے خواب جینے کی اجازت دیتے ہیں؟
Comments
Post a Comment